انتظامیہ اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،ڈی سی نوشہرہ

انتظامیہ اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے ،ڈی سی نوشہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ(بےورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافیوں کی مثبت تنقید ہی کسی صحافی کو معاشرے کا عکاس سمجھاجاتا ہے اور اسی مثبت تنقید سے معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ اور معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکتا ہے ضلع نوشہرہ میں جرائم کے خاتمے اور ضلع نوشہرہ کو ایک ترقی یافتہ ضلع بنانا صحافیوں سمیت ہم سب کی ذمہ داری ہے اور یہی ایک مہذب معاشرے کی دلیل بھی ہے صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس اپنی اولین ذمہ داری سمجھتی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ریٹائرڈ منصور امان نے بدھ کے روز نوشہرہ پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نوشہرہ پریس کلب کے صدر جہانزیب خٹک، نائب صدر نورخالق خٹک، سینئر صحافی وسرپرست اعلیٰ نوشہرہ پریس کلب مشتاق پراچہ اور جنرل سےکرٹری شہنشاہ نے دونوں افسران کو نوشہرہ پریس کلب آمد پر خوش آمدید کہا اور نوشہرہ پریس کلب سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ نوشہرہ پریس کلب کے صحافیوں کا کردار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں انہوں نے ہمیشہ ایک مثبت کردار ادا کرکے عوامی مسائل اجاگر کرکے ان کو ایوان بالا تک پہنچا کر ان مسائل کے حل کےلئے اپنا کردار ادا کیا اور نوشہرہ پریس کلب کے صحافیوں نے صحافت کو ایک مشن کے طورپر کیا ہے نہ کہ صحافت پر اپنے مفادات پر ترجیح دی انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع نوشہرہ میں بہت جلد ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس میں نام نہاد اور جعلی رپورٹرز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرکے سخت کاروائی کی جائے گی اور ان صحافیوں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے گی جو حقیقی معنوں میں مستند صحافتی اداروں کے ساتھ منسلک ہیں انہوں نے کہا کہ نوشہرہ پریس کلب سمیت ضلع نوشہرہ کے دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل بیٹھ کر افہام وتفہیم سے صحافیوں کے لئے ضابطہ اخلاق مرتب کریں گے جس میں تمام صحافی برادری کو کام کرنے کا پابند کیاجائے گا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن کے مطابق نوشہرہ پریس کلب اور دیگر پریس کلبوں میں سرکاری اداروں کے ملازمین کو صوبائی وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ ایکریڈیشن کارڈ اور صحافتی اداروں کے ساتھ منسلک صحافیوں کے خلاف تحریری رپورٹ جلد ارسال کردی جائے گی اور ان کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن سے رابطہ کیاجائے گا انہوں نے یوم شہداء، یوم دفاع، یکجہتی کشمیر اور محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے میں تعاون پر صحافیوں، علماءکرام، اہل تشیح، تاجروں، سرکاری ملازمین، تمام سرکاری اداروں اور معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شب وروز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور امن وامان برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا۔