دسمبر کے مہینہ میں بجلی کے مسائل پر قابو پالیا جائیگا ،محمد بشیر خان

دسمبر کے مہینہ میں بجلی کے مسائل پر قابو پالیا جائیگا ،محمد بشیر خان

  

جندول(نمائندہ پاکستان) جندول ممبر قومی اسمبلی محمد بشیر خان نے کہا ہے کہ دسمبر کے مہینہ تک بجلی مسائل حل ہو جائےں گے۔اپنے حجرہ گمبیر ہاوس میںمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب نے ان کے سوال کے جواب میں قومی اسمبلی میں دسمبر تک بجلی مسائل حل کرانے کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بجلی کا مسئلہ گذشتہ تین حکومتوں سے چلا آرہا تھا تاہم تمام حکومتیں اسے حل کرانے میں ناکام رہیں اس مسئلہ کو سنجیدہ لیتے ہوئے میدان میں بجلی مسائل کا حل نکال لیا ہے اور بہت جلد ثمرباغ کے عوام کا مسئلہ بھی حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلی حکومت ہوگی جس میں قومی فنڈ سے بجلی و گیس اور دیگر قومی منصوبوں سمیت گلی کوچوں کی پختگی واٹر سپلائی سکیموں تعلیمی اصلاحات اور تعمیراتی کاموں پر فنڈ خرچ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوٹو ہائڈل پاور پراجیکٹ تعمیر کے آخری مراحل میں ہے اس منصوبہ سے ملاکنڈ ڈویژن بھر کو چالیس میگاواٹ تک بجلی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ابتدائی ایک سال تک شدید مالی بحران کا شکار رہیں تاہم اب حالات بہتری کی جانب گامزن ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد عمران خان اور موجودہ حکومت پر بحال ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر کام عوام کے سامنے ہوگا اور معاشرہ کے ہر فرد کو ہر وقت احتساب دینے کیلئے تیار ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -