اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کا کوئی پروگرام نہیں، عمران اسماعیل

اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کا کوئی پروگرام نہیں، عمران اسماعیل

کراچی(آئی این پی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کسی کا اختیار کم کرنے اور اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کا کوئی پروگرام نہیں،عمران اسماعیل صرف وفاق کے نہیں سندھ کے بھی نمائندے ہیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ نے مزار قائد پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کسی کا اختیار کم کرنے اور اٹھارویں ترمیم کے خاتمے کا کوئی پروگرام نہیں، کراچی کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات کرنے ہیں، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، بہتری اولین ترجیح ہے، کراچی کے انتظام میں بہتری کیلئے محکمانہ اصلاحات کی جا رہی ہیں۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا دنیا بھر میں کشمیر کی آواز پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

گورنر سندھ

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...