راولپنڈی میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 88 شہری ڈینگی بخار کا شکار

  راولپنڈی میں چوبیس گھنٹوں میں مزید 88 شہری ڈینگی بخار کا شکار

  

راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 88 شہری ڈینگی بخار کا شکار ہوئے،ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی ابتک تعداد 1580 ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق پوٹھوہار ٹاون علاقوں سے چوبیس گھنٹوں میں مزید62 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے،ائیررپورٹ یاوسنگ سکیموں ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کی شدت برقرار ہے،پوٹھوہار ٹاون کے ڈینگی وبائی مرکز بننے والے علاقوں میں مزید 43 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے، رپورٹ کے مطابق راول ٹاؤن اور کنٹونمنٹ علاقوں سے مزید 18 ڈینگی کا نشانہ بنے،مریضوں کی زیادہ تعداد ہولی فیملی، بینظیر اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لائی جا رہی ہے،ابتک الائیڈ ہاسپٹیلز سے 910 ڈینگی مریض علاج معالجہ کے بعد ڈسچارج ہو چکے۔

ڈینگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -