کراچی کے تین کروڑ شہری مشکل میں، کوئی پرسان حال نہیں،وسیم اختر

کراچی کے تین کروڑ شہری مشکل میں، کوئی پرسان حال نہیں،وسیم اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) میئر کراچی وسیم اخترنے کہا ہے کہ کراچی کو میٹنگ اورکمیٹیوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا، کراچی کے تین کروڑ شہری مشکل میں ہیں، کوئی پرسان حال نہیں، مسائل فوری حل طلب ہیں، وزیراعظم صاحب کراچی آئیں اور فنڈز دیں۔تفصیلات کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر قائداعظم محمد علی جناح کی برسی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی،پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں میئر کراچی نے کہا ہم سب کو قائداعظم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا چاہئے، کراچی کے 3کروڑ شہری مشکل میں ہیں،6ماہ سے کوشش ہے وفاق آگے بڑھے،کراچی کے مسائل حل کرے۔،وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کو میٹنگ اورکمیٹیوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا، کراچی کے مسائل پر کسی جانب سے سنجیدگی نظر نہیں آرہی، مسائل فوری حل طلب ہیں، وفاق کس بات کا انتظارکررہی ہے، بیماریاں پھیل رہی ہیں، کراچی کو خصوصی فنڈز درکار ہیں۔میئر کراچی نے کہا وفاق سمجھ لے کراچی کوآج گرانٹ ملی تونتیجہ ایک سال بعدملے گا، عوام پریشان ہیں،کراچی ٹیکس دیتا ہے اسے حق دیا جائے، وزیر اعظم صاحب کراچی آئیں اور فنڈز دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہر شخص مشورے دیتا ہے کراچی کوفنڈز کوئی نہیں دیتا، ہم کام کرنے کیلئے تیار ہیں مگر وسائل نہیں ہیں۔
وسیم اختر