پی آئی اے کی سیالکوٹ سے لندن براہ راست ہفتہ وار پرواز شروع

  پی آئی اے کی سیالکوٹ سے لندن براہ راست ہفتہ وار پرواز شروع

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)نے سیالکوٹ سے لندن کے درمیان براہ راست ہفتہ وار پرواز شروع کر دیا جو کہ ایک سال کے دوران پی آئی اے کا دسواں روٹ ہے۔پی آئی اے چیف ایزیکٹیو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن نے سیالکوٹ سے لندن کے درمیان براہ راست ہفتہ وار پرواز شروع کردی اور گزشتہ روز روزساڑھے 6 بجے لندن سے سیالکوٹ کی پہلی پرواز پی کے 778 سیالکوٹ پہنچ گئی ہے جسکی آمد کے موقع پر آبی توپوں کی سلامی دی گئی۔ غلام سرور خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی آئی اے نے سیالکوٹ سے لندن کے درمیان براہ راست ہفتہ وار پرواز شروع کر دی جس سے ریونیو میں مزید اضافہ ہو گا اور سیالکوٹ کے ملحقہ علاقوں میں رہنے والے تارکین وطن کو بھی آسانی ہو گی اسکے علاوہ پی آئی اے کے کارگو بزنس کو بھی فروغ ملے گا۔

پی آئی اے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -