پولیس تشدد سے ہلاک صلاح الدین کیخلاف رقم نکالنے کا ایک اور کیس سامنے آگیا

پولیس تشدد سے ہلاک صلاح الدین کیخلاف رقم نکالنے کا ایک اور کیس سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اوکاڑہ(نامہ نگار)رحیم یار خان میں پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے صلاح الدین کا اوکاڑہ میں پولیس وارڈن کے اکاؤنٹ سے مبینہ طور پر رقم نکالنے کا کیس سامنے آگیا وارڈ ن سلیم کے مطابق اس نے تمام ثبوت رحیم یار خان پولیس کوفراہم کردئیے ہیں،تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اوکاڑہ میں تعینات وارڈن سلیم کے مطابق جنوری 2019میں اس کااے ٹی ایم کارڈ غلطی سے نجی بنک کی اے ٹی ایم مشین میں رہ گیا جس کو صلاح الدین نے نکال کر دوسرے بنک کی اے ٹی ایم سے جاکر 35ہزار روپے نکلوالئے اس کے اکاؤنٹ میں اتنی ہی رقم تھی وارڈن نے اس کی اطلاع مقامی پولیس کوکی بھی دی پولیس کاکہنا تھاکہ یہ سائبر کرائم کیس بنتا ہے جیسے ایف آئی اے ڈیل کرے گی اوکاڑہ میں صلاح الدین کی اے ٹی ایم مشین کے پاس موجودگی اورکارڈ نکالنے کی سی سی ٹی فوٹیج حاصل کرکے وارڈ ن سلیم تلاش کرتاکرتا صلاح الدین کے گھر پہنچا اورصلاح الدین کوپاگل ظاہر کرتے رہے سلیم ورڈ ن کے مطابق صلاح الدین بہت سے لوگوں سے فراڈ کرچکاتھا اسے جان بوجھ کر پاگل ظاہر کیا جاتا تھا وارڈ ن سلیم کے مطابق اس نے تمام ثبوت رحیم یار خان پولیس کو بھی فراہم کردئیے ہیں۔
پولیس تشدد