اندرون و بیرون ممالک سے آنیوالی 9پروازیں منسوخ، متعد د تاخیر کاشکار ،ٹرینیں بھی لیٹ

اندرون و بیرون ممالک سے آنیوالی 9پروازیں منسوخ، متعد د تاخیر کاشکار ،ٹرینیں ...

  

لاہور(این این آئی) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ اندرون و بیرون ممالک سے آنے والی 9پروازیں منسوخ جبکہ متعد د پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی اوسلو جانے والی پرواز 751،چائنہ ائر کی گوانگزو کی دوطرفہ پرواز 6038اور 6037،پی آئی اے کی دہلی کی دوطرفہ پرواز 270اور271،پی آئی اے کی رحیم یار خان کی دوطرفہ پرواز 583اور584اور پی آئی اے کی کی کراچی کی دوطرفہ پرواز306اور307منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں۔علاوہ ازیں ریلوے حکام ٹرین شیڈول بحال کرنے میں ناکام ہو گئی۔کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے اور لاہور سے جانے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کاشکارہوئیں۔ تاخیر کاشکارہونے والی ٹرینوں میں پاکستان ایکسپریس ساڑھے 9گھنٹے،جعفر ایکسپریس ساڑھے5 گھنٹے،پاک بزنس ایکسپریس 2گھنٹے، قراقرم ایکسپریس 2 گھنٹے، گرین لائن 2 گھنٹے،علامہ اقبال ایکسپریس 2 گھنٹے، خیبر میل 2گھنٹے اورتیز گام ڈیڑھ1 گھنٹہ تاخیر کا شکارہوئی ہے۔

پروازیں تاخیرکاشکار

مزید :

پشاورصفحہ آخر -