پاک فر نٹیئر، رکشہ ڈرائیورز یونین کا کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی ریلی

پاک فر نٹیئر، رکشہ ڈرائیورز یونین کا کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی ریلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر) پشاور پاک فرنٹیر رکشہ ڈرایؤراینڈ ورکرز یونین نے کشمیریوں سے اظہار ر یکجہتی کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و ستم شدید مذمت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت مخالف اور کشمیری عوام کیساتھ یکجہتی کے نعرے درج تھے مظاہرے کی قیادت یونین کے صدر مراد خان اور دیگر ساتھیوں نے کی۔اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کر رکھی ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جبکہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام کشمیری عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا گنونہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور چیف آف ارمی سٹاف سے مطالبہ کیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کشمیری عوام کی مدد کریں اور اس امر میں خیبر سے کراچی تک پاکستان کی عوام ساتھ کھڑی ہے۔