اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاون کر کے دکھائینگے، سینیٹر عطاء الرحمٰن

اکتوبر میں اسلام آباد لاک ڈاون کر کے دکھائینگے، سینیٹر عطاء الرحمٰن

پشاور(سٹی رپورٹر) اسلام آباد آزادی مارچ کے سلسلے میں اضلاع کے دورے کے شیڈول کے مطابق ضلع پشاور کے ضلعی و پی کیز مجلس عمومی کے اجلاس سے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطائالرحمٰن،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطائالحق درویش،صوبائی قائدین مفتی فضل غفور،آصف اقبال داودزئی،مولانا امان اللہ حقانی،حاجی عبدالجلیل جان،مولانا احمدعلی درویش،ضلعی امیر مولانا مسکین شاہ،جنرل سیکرٹری حاجی خالدوقار چمکنی،ضلعی قائدین قاری رفیق شاہ،مولانا طارق حسین ودیگر صوبائی و ضلعی قائدین نے اسلام آباد آزادی مارچ کی تیاریوں بارے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے کارکن تیاریاں تیز کریں۔ اکتوبر میں لاک ڈاون کا فیصلہ اٹل ہے ہمارا روز اول سے ہی موقف ہے کہ موجودہ حکومت ناجائز اور سلیکٹڈ ہے جسے پاکستانی عوام پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں اس لئے جییوآئی نے اسے گھر بیجھنے کا فیصلہ کر لیا ہے جییوآئی کے لاکھوں کارکن اسلام آباد کا رخ کر کے حکومت کو چلتا کر دینگے پی ٹی آئی کی حکومت غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اس کا مزید مسلط رہنا ملکی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے جییوآئی نے ہمیشہ ملک کی نظریاتی سرحدات کا تحفظ کیا ہے مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں پرامن جدوجہد جارہیگی۔ضلعی جماعت کیطرف سے بھرپور تعاون اور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...