کوہاٹ، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کی ہدلیت پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، 25تعمیرات مسمار
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ناصر خلیلی کی ہدایت پر اسپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر ضیاء الجبار،اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر اٹک کیساتھ کوہاٹ میں پرانا تبلیغی مرکز ھنگو روڈ پر ریلوے اراضی پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے25 سے زائد تعمیرات کو بھاری مشینری کے زریعے مسمار کردیا جس میں دوکانیں اور گودام وغیرہ شامل ہیں۔جس سے 18 مرلہ کمرشل ریلوے اراضی واگزار کرائی گئی جن کی مالیت بہتر لاکھ روپے ہے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ریلوے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی اس اراضی پر 40 سال سے غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا جس میں دوکانیں اور گودام وغیرہ قائم کی گئی تھی جس پر دوکانوں اور دیگر مالکان کو تجاوزات خاتمہ کے لئے نوٹسز جاری کئے گئے تھے مقررہ مدت میں عملدرآمد نہ کرنے پر اپریشن کرکے اراضی واگزار کرائی گئی ریلوے انتظامیہ کے مطابق سپیشل مجسٹریٹ ریلوے مس وزیر کی نگرانی میں ریلوے کی اراضی پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں بلا تعطل جاری رہے گی جس میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی۔