رستم،پولیس کی کارروائی،باپ کا قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار

رستم،پولیس کی کارروائی،باپ کا قاتل آلہ قتل سمیت گرفتار

  

رستم(نمائندہ پاکستان) پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی، تھانہ جبرکی حدودمیں اپنے ہی باپ کو گولی مارکرقتل کرنے والے سفاک ملزم کو پولیس نے 2گھنٹوں میں آلہ قتل سمیت گرفتار گرلیا۔واقعات کے مطابق علاقہ تھانہ جبرکی حدود میں ساولڈھیر سے تعلق رکھنے والے ظالم صفت بیٹے توفیق نے اپنے ہی والدحیوہ گل کو معمولی زبانی تکرارپرگولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ پر ضلعی پولیس سربراہ سجادخان نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جبر بخت زادہ خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئیچند منٹوں میں ملزم کو آلہ قتل پستول اورکلاشنکوف سمیت گرفتار کر لیا۔ ساولڈھیر کے عوامی سماجی حلقوں نے پولیس کی بروقت کاروائی کو خراج تحسین پیش کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -