سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک کیخلاف ریفرنس کی سماعت ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں ملوث پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنمااورسابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کے ریفرنس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی،احتساب عدالت میں آصف ہاشمی کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ریفرنس میں گواہوں کو طلب کررکھا تھا تاہم عدالت میں گواہوں کے مکمل نہ ہونے کی وجہ سے کارروائی نہ ہوسکی جس پر فاضل جج نے 24ستمبر کودوبارہ گواہوں کا طلب کرلیا،آصف ہاشمی پر نیب نے غیر قانونی بھرتی کرنے کے الزام میں ریفرنس پیش کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -