چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے ہجویری فوڈز کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سیلز ٹیکس کے نوٹس صرف ایف بی ار کو بھیجنے کا اختیار ہے،چیف کمشنر ان لینڈ ریونیوکو اس قسم کے نوٹس بھیجنے کا اختیار حاصل نہیں، درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہاکہ عدالت نے اس کی درخواست پر چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کو اس کے خلاف تادیبی کاروائی کرنے سے روک دیا تھاتاہم عدالت کے 5 ستمبر 2019 ء کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی،وکیل نے استدعا کی کہ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔