فیڈ ہاؤس مالک کے خلاف 7کروڑ10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

فیڈ ہاؤس مالک کے خلاف 7کروڑ10 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے مرغیوں کی خوراک ایڈوانس رقم لینے کے باوجود واپس نہ کرنے پر شیروز فیڈ ہاؤس کے مالک کے خلاف 7کروڑ10لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا۔عدالت نے مذکورہ مالک سے 5اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔صارف عدالت میں شفیع اللہ مذکورہ بالا ہرجانے کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پولٹری فارم چلاتا ہے،اس نے مرغیوں کی خوارک کے لیے شیروز فیڈ ہاوس کے مالک سے رابط کیا، ایڈوانس رقم دی تاکہ مرغیوں کی خوراک بروقت مل سکے لیکن خوراک بروقت نہ دی گئی جس سے مرغیوں کے انڈے تیار نہ ہوسکے اور اس کو کاروبار میں کروڑوں کا نقصان ہو ا۔

، عدالت سے استدعا ہے کہ اس کو وعدے کے مطابق مرغیوں کی خوراک فراہم نہ کرنے پر اور نقصان پہنچانے پر مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد دعویٰ کومنظور کرتے ہوے شیروز فیڈ ہاؤس کے مالک کو آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوے طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -