4 کروڑ 30لاکھ سے زائد رقم کا فراڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت کیلئے درخواست دائر
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں منافع کا لالچ دے کر 17 افراد سے 4 کروڑ 30لاکھ سے زائد رقم کا فراڈ کرنے والے ملزم نے ضمانت کے لئے درخواست دائر کردی۔خاور محمود نامی ملزم کی طرف سے دائر درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو ٹیکسٹائل ویسٹ کمپنی کے فراڈ میں گرفتار کیا گیا تھا اوردرخواست گزار پر عام شہریوں کو عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کرنے کا الزام ہے درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے عائد کردہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں،درخواست گزار کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔