لیکچرار کوبرخاست کرنے کیخلاف دائر درخواست پر چانسلرکو فیصلہ کرنے کا حکم

لیکچرار کوبرخاست کرنے کیخلاف دائر درخواست پر چانسلرکو فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں یو ای ٹی کے لیکچرار کو بغیر شوکاز نوٹس نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف دائردرخواست پر معاملہ گورنر پنجاب کو بطور چانسلر یونیورسٹی بھجواتے ہوئے قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے ڈاکٹر نادیہ نواز کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار کاموقف ہے کہ وہ پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک چلی گئی تھیں،درخواست گزار ڈگری لے کر واپس پاکستان آئی تو علم ہوا کہ نوکری سے نکال دیا گیا ہے،ملازمت سے نکالتے وقت کوئی شوکاز نوٹس نہیں دیا گیا،برطرفی کے حکم کو کالعدم قرار دیاجائے۔

مزید : علاقائی


loading...