سول لائنز ڈویژن سے61ملزم گرفتار

سول لائنز ڈویژن سے61ملزم گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) سول لائنز ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث61ملزمان گرفتار کر لیئے۔ڈکیت و چور گینگز کے ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے2 لاکھ روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمدکیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے2پسٹلز اورگولیاں برآمد کر لیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے6ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے26ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے داؤ پرلگی 71ہزار روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔چوری، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب3 اشتہاری مجرمان گرفتارجبکہ 8 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ون ویلنگ، پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ، لاؤڈسپیکر اورپرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر14ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -