جڑانوالہ:کیری ڈبہ الٹنے سے سائیکل سوار زد میں آکر جاں بحق

جڑانوالہ:کیری ڈبہ الٹنے سے سائیکل سوار زد میں آکر جاں بحق

جڑانوالہ (سٹی رپورٹر)کیری ڈبہ الٹنے سے سائیکل سوار نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا۔ بتایا گیاہے کہ 128گ ب کا رہائشی قربان علی سائیکل پر سوار ہوکر جا رہا تھا کہ تھانہ صدر کی حدود 64گ ب کے قریب ٹائر پھٹنے سے کیری ڈبہ اس کے اوپر آگرا جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سائیکل سوار دم توڑ گیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی۔

مزید : علاقائی


loading...