سانگلاہل:نوجوان ٹرین کی زد میں آکر زخمی دونوں پاؤں کٹ گئے

سانگلاہل:نوجوان ٹرین کی زد میں آکر زخمی دونوں پاؤں کٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سانگلاہل(تحصیل رپورٹر)ریلوے پھاٹک شرقی کے قریب فیصل آباد سے لاہور جانے والی ٹرین کی زد میں آکر ایک نوجوان محمد نوید شدید زخمی ہوگیا اور اس کے دونوں پاؤں کٹ گئے،اسے ابتدائی طبی امداد کے بعد الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا،محلہ سمن آباد کا رہائشی نوید ریلوے لائن عبور کر رہا تھا،اسی دوران فیصل آباد سے لاہور جانے والی ٹرین آگئی،جس کی زد میں آکر وہ زخمی ہوگیا اور اسکے پاؤں کٹ گئے۔

مزید :

علاقائی -