شادمان، چوہنگ، ڈیفنس میں 19لاکھ مالیت کے ڈاکے، مزاحمت پر شہری زخمی

شادمان، چوہنگ، ڈیفنس میں 19لاکھ مالیت کے ڈاکے، مزاحمت پر شہری زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فونز،گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے،مزاحمت پر ایک شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شادمان کے علاقہ میں شہری اپنی بیوی کے ساتھ گزررہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک لیا اور لوٹ مار شروع کردی،شہری کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی زاہد کی حالت خطرے سے باہر ہے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔دیگر وارداتوں میں چوہنگ میں جنید کے اہلخانہ سے 7لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،رائیونڈ میں شیراز کے گھر سے 6لاکھ روپے مالیت کا سامان،ڈیفنس میں ذوہیب کے اہلخانہ سے 6لاکھ روپے مالیت کا سامان،جوہرٹاؤن میں عبدالقیوم کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،شاہدرہ ٹاؤن میں کاشف کے اہلخانہ سے 4لاکھ روپے مالیت کا سامان،نصیر آباد میں طارق کے گھر سے 4لاکھ روپے مالیت کا سامان،باٹا پور میں عرفان کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کا سامان،گلبرگ میں ابرار کے اہلخانہ سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ٹاؤن شپ میں علی کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر سامان،لیاقت آباد کے علاقہ میں نعیم سے 1لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ڈیفنس اور جوہر ٹاون سے کاریں جبکہ لوئر مال،مصری شاہ،ملت پارک،مسلم ٹاون،گرین ٹاون اور نواب ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید : علاقائی


loading...