عثمان والا؛لین دین کا تنازع بہنوئی نے سالے کو زخمی کر دیا

عثمان والا؛لین دین کا تنازع بہنوئی نے سالے کو زخمی کر دیا

  

منڈی عثمان والا (نمائندہ خصوصی) عثمان والا کی نواحی بستی فتہ والی میں لین دین اور زمین کے تنازعہ پر بہنوئی شفیق نے اپنے دو بیٹوں صہیب اور انیس اور اپنی بیوی خورشیداں بی بی کی مدد سے اپنے سالے عرفان کو کلہاڑیوں کے وار کر کے زخمی کر دیا چند روز قبل بھی عرفان کے بہنوئی نے عرفان کی ہلدی کی فصل کو نقصان پہنچایا تھا جبکہ ذرائع کے مطابق عرفان نے اپنی بہن خورشیداں بی بی کو اس کے حصے کی جائیداد بھی دے دی تھی گزشتہ روز عرفان ہلدی کو پانی لگا رہا تھا کہ اس کے بہنوئی بہن اور بھانجوں نے مل کر عرفان پہ کلہاڑیوں کے پہ پرپہ وار کرکے زخمی کر دیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی عرفان کو ہسپتال پہنچا کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

مزید :

علاقائی -