اقبال ٹاؤن اور والٹن میں آتشزدگی کے واقعات

اقبال ٹاؤن اور والٹن میں آتشزدگی کے واقعات

  

لاہور(کرائم رپورٹر) مختلف علاقوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرراکھ ہوگیا۔اقبال ٹاؤن میں واقعہ گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے قیمتی سامان جل گیا۔والٹن روڈ کے علاقہ میں تھانہ کے قریب گلی میں موجود ٹرانسفارمر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے خوف وہراس پھیل گیا۔ کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،آتشزدگی سے دو گھنٹے تک علاقہ میں بجلی بندر ہی۔ریسکیو ٹیموں نے کاررروائی کرتے ہوئے آتشزدگی کے تمام واقعات پر قابو پالیا۔

مزید :

علاقائی -