بیوہ کو معاوضہ کی رقم، بیٹے کو ملازمت، ڈائریکٹر ایڈمن واسا 17ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب

بیوہ کو معاوضہ کی رقم، بیٹے کو ملازمت، ڈائریکٹر ایڈمن واسا 17ستمبر کو ذاتی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہورہائی کورٹ نے واسا میں ڈیوٹی کے دوران انتقال کرنے والے ملازم کی بیوہ کو معاوضہ کی رقم اور بیٹے کو ملازمت پر رکھنے کی درخواست پر ڈائریکٹر ایڈمن واسا وقار احمد کو 17ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے۔جسٹس شاہد وحید نے شکیلہ کی درخواست سماعت کی،درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیار کیا گیاکہ درخواست گزار کا خاوند سرفراز احمد واسا میں جونیئر پمپ آپریٹر کی حیثیت کام کرتا تھا، اس کا خاوند دوران ڈیوٹی مئی 2019 ء میں انتقال کر گیا۔،دوران ڈیوٹی انتقال کرنے کے باوجود معاوضے کی رقم اور بیٹے کو ملازمت پر نہیں رکھا جا رہا،درخواست گزار نے استدعا کی کہ خاوند کے انتقال پر ملنے والی رقم کی ادائیگی اور بیٹے کو ملازمت پر رکھنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی


loading...