شفیق آباد، 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

شفیق آباد، 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین رکنی سفیان عرف یوسف ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکل،9 تولے طلائی زیور،3 لاکھ نقد رقم،پرائز بانڈ،موبائلز اور پسٹل برآمد ہوا ہے۔ایس ایچ او شفیق آباد انسپکٹر محمد رفیق کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر11 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور دوران تفتیش ملزمان نے مزید وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی سٹی سید غضنفر علی شاہ نے ایس ایچ او شفیق آباد انسپکٹر محمد رفیق اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

مزید :

علاقائی -