پروین سکندر کے قتل سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

پروین سکندر کے قتل سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)نصیر آبادکے علاقہ میں سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کیس میں اہم موڑ، مقتولہ پروین سکندر گل کی قتل سے چند گھنٹے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں مقتولہ نے اپنے گھر پر ہونے والی چوری کی وارداتوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ق لیگ کی سابق رکن اسمبلی پروین سکندر گل کو چند روز قبل گھر کے اندر قتل کردیا گیا تھا۔ موصول ہونے والی فوٹیج میں پروین سکندر گل نے گھر میں ہونے والی چوری کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پروین سکندر گل کے گھر سے چوری کی چار وارداتیں ہوئی۔ چار وارداتوں میں 35 ہزار ڈالر، 2 لاکھ نقدی اور اسلحہ چوری ہوا۔ پروین سکندر گل نے ویڈیو میں گھر کا نقشہ بھی بتایا اور کمرے میں آنے والے راستوں کی بھی نشاندہی کی۔

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،مختلف پہلووں پر تحقیقات کی جارہیں جلد ہی ملزمان کو ٹریس کرلیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -