درخواست ضمانت مسترد، جعلی ڈاکٹر کے فرار کی کوشش ناکام

درخواست ضمانت مسترد، جعلی ڈاکٹر کے فرار کی کوشش ناکام

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد جعلی ڈاکٹر کے فرار کی کوشش مدعی مقدمہ نے ناکام بنا دی۔مسٹرجسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے مبینہ جعلی ڈاکٹر کی محمد اشفاق کی درخواست ضمانت مسترد کی،جس پر ملزم نے کمرہ عدالت سے نکلتے ہی فرار کی کوشش کی تاہم مدعی مقدمہ نے ملزم کو دبوچ لیا جس پر سیکیورٹی پر موجود پولیس اہلکار موقع پر پہنچ کر ملزم کو اپنے ساتھ لے گئے،مدعی مقدمہ نے موقف اختیار کیا کہ ملزم جعلی ایم بی بی ایس ڈاکٹر بن کر لوگوں کا آپریشن کرتاہے، جس پر ملزم کے خلاف شیخوپورہ میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے اور ٹرائل کورٹ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر چکی ہے، ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔

مزید :

علاقائی -