شا ہدرہ اورگلشن راوی میں فائرنگ کے باعث دو افراد قتل

شا ہدرہ اورگلشن راوی میں فائرنگ کے باعث دو افراد قتل

  

لاہور (کر ائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات پر واقعات کے دوران 2 افراد قتل ہو گئے،بتایا گیا ہے کہ شا ہدرہ کے علا قہ چوکی بیگم کوٹ کے قریب نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے 40 سالہ شخص کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق 40 سالہ شخص کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی،اور شو روم کا مالک تھا۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لیکر ایدھی ایمبو لینس کے ذریعے مر دہ خانے میں منتقل کر دیا،اور مزید تفتیش شروع کر دی،جبکہ دوسر ا واقعہ گلشن راوی میں نا معلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 35 سالہ بلال کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق 35 سالہ شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہو ئی،پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر کارروائی کر کے لاش کو قبضے میں لیکر اید ھی ایمبولینس کے ذریعے مر دہ خانے میں منتقل کر دیا،پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -