غازی آباد،دوموٹر سائیکل سوار 4 سالہ بچے کو اغوا کرکے فرار

غازی آباد،دوموٹر سائیکل سوار 4 سالہ بچے کو اغوا کرکے فرار

  

لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آبادکے علاقہ سے 4 سالہ بچہ اغوا کرلیا گیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقہ میں عمیر نامی بچہ کریانے کی دکان پر موجود تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار اغواء کار اسے اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اغواکاروں نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔دونوں اغوا کاروں کا رنگ گندمی ہے۔ پولیس کے مطابق عمیر کا والدعامر فلور مل میں ملازم ہے۔جو چند روز قبل شاہدرہ سے غازی آباد شفٹ ہوا تھا۔واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -