لاہور چیمبر الیکشن، پیاف فاؤنڈرز الائنس نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا 

  لاہور چیمبر الیکشن، پیاف فاؤنڈرز الائنس نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا 

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)پیاف فاؤنڈرز الائنس نے آج باقاعدہ اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا - اس موقع پرایسوی ایٹ کمپین انچارج محمد علی میاں اور شیخ محمد آصف نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پیاف فاؤالائنس بزنس کمیونٹی کی طاقت ہے اس طاقت کی وجہ سے لاہور چیمبر کی بات حکومتی ایوانوں میں توجہ سے سنی جاتی ہے۔الیکشن آفس سے جاری کردہ پریس کے مطابق پیاف فاؤندرز الائنس کے امیدوا رلاہور کے اہم تجارتی مراکز کا دورہ کریں گے اور وہاں مارکیٹوں کو وفود سے ون ٹو ون ملاقاتیں بھی کریں گے اورمارکیٹ عہدیداران سے ملاقات میں تاجروں کے مسائل اورانکے حل کے لئے تجاویز لی جائیں گی۔ اس سلسلے میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے قاعدین اور امیدواران نے آج الیکشن آفس گلبرگ لاہور سے باقاعدہ دعائیہ تقریب سے آغاز کیا اوراسکے بعد لاہورکے اہم تجارتی مراکز علامہ اقبال ٹاؤن کے کریم بلاک، مون مارکیٹ سمیت اہم بلاکس کا کامیاب دورہ کیا۔علامہ اقبال ٹاؤن سے جنرل سیکٹری آصف خان، مرکزی چیئرمین رشید مغل،پیٹرن انچیف احد علی شیخ،چیئرمین ممتاز مہدی،وائس چیئرمین امجد خان، اسرار الحق قریشی، ای سی ممبر حارث عتیق، مون مارکیٹ سے رانا اختر، مظفر شاہ و دیگر نے اپنی  مارکیٹ کے عہدیداران و دیگر تاجروں نے اپنی مارکیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے پیاف فاؤنڈرز الائنس کے راہنماؤں کا زبردست استقبال کیا اور ان کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

 ان دوروں میں پیاف فاؤنڈرز الائنس کے امید واران اور مارکیٹوں اور لاہور چیمبر سے تعلق رکھنے والی بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بشمول الائنس کے راہنما محمد علی میاں،شیخ محمد آصف، عرفان اقبال شیخ،افتخار علی ملک، میاں وقار، ارشدبھٹی، میاں زاہد، ذیشان خلیل، خواجہ خاور رشید، ناصر حمید خان، فہیم الرحمان،  مدثر مسعود چوہدری کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے تمام امیدواران ملک محمد خالد، خادم حسین، شیخ سجاد افضل،محمد ٓصف سحر، ذیشان سہیل ملک، محمد واصف یوسف، یاسر خورشید سمیت مارکیٹوں سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنما ؤں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کی گیئں اور مارکیٹ میں استقبالیہ بینرز آویزاں کئے گئے تھے -اس موقع پر الائنس کے قائدین محمد علی میاں اور شیخ محمد آصف نے کہا پیاف فاؤندرز الائنس نے ماضی میں پچھلے سالوں کی طرح برنس کمیونٹی کے مسائل کے لیے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پیاف فاؤنڈرز الائنس نے ہمیشہ کام کر کے دکھایا نہ کہ صرف باتیں کیں۔پیاف فاؤنڈرز الائنس کا مقصد تنقید برائے تنقید نہیں بلکہ کام کر کے دکھانا ہے۔صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل پیاف فاؤنڈرز کے مسائل ہیں۔ ہمارا الائنس دونوں گروپس کے اتحاد کی علامت ہے ا س موقع پر الائنس کے راہنماؤں نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ الائنس نے موجودہ الیکشن میں ایسے امیدوار کھڑے کئے ہیں جو اعلی تعلیم یافتہ تجربہ کاراور اپنی اپنی فیلڈ میں ماہر ہیں۔انھوں نیکہا کہ بزنس کمیونٹی پیاف فاؤنڈرز الائنس پر پچھلے 16سالوں سے اعتماد کر رہی ہے اور انشاء اللہ اس بار بھی فتح ہمارا مقدر بنے گی تاکہ قیادت کا تسلسل کاروباری طبقہ کی بہتری کے پروگرام مکمل کر سکے۔ 

مزید :

کامرس -