گوجرانوالہ چیمبر الیکشن، فاؤنڈر یونٹی گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان 

  گوجرانوالہ چیمبر الیکشن، فاؤنڈر یونٹی گروپ کی مکمل حمایت کا اعلان 

گوجرانوالہ(کامرس ڈیسک)انجمن تاجران سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ کے عہدیداروں و ممبران نے گوجرانوالہ ایوان صنعت و تجارت کے سالانہ انتخابات میں فاؤنڈر یونٹی گروپ کے امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے اس سلسلہ میں فاؤنڈر یونٹی گروپ کے قائدین اور متوقع عہدیداروں کی اعزاز میں مارکیٹ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سرپرست اعلیٰ انجمن ملک عبدالخالق نے کی جبکہ تقریب میں فاؤنڈر یونٹی گروپ کے قائدین میاں محمد سلیم سابق صدر چیمبر،حافظ بدر منیر،شیخ محمد آصف سینئر نائب صد ر چیمبر،حاجی غلام حسین جج کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔

 چیئرمین سٹین لیس سٹیل ایسوسی پاکستان کے علاوہ میاں عمر سلیم،وقاص افضل،عرفان بلا،اصغر بٹ،رانا محمدشہزاد،محمد اکرام بھٹی،اشفاق احمد،گوجرانوالہ تاجر اتحاد کے نمائندگان علی احمد لون،اظہر جاوید بھٹہ،  علی رضا  و دیگر تاجروں نے بھر پور شرکت کی  اس موقع پر ملک عبدالخالق نے سیٹلائٹ ٹاؤن مارکیٹ امن گروپ کے عہدیداروں کی طرف سے تمام میدواروں کی مکمل حمایت اور یقین دہانی کرائی کہ وہ فاؤنڈر یونٹی گروپ کی بھر پور کامیابی کے لئے مکمل کردارادا کریں گے اس موقع پر فاؤنڈر یونٹی گروپ کے قائدین میاں محمد سلیم، غلام حسین جج اور امیدواروں نے تما م تاجروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وہ چیمبر کے پلیٹ فارم پر تاجروں و صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے بھر پور آواز بلند کریں گے اور تاجروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

مزید : کامرس


loading...