پوٹھوہار ٹاؤن میں ڈینگی کی وباء پر قابوپانے کیلئے اقدامات شروع‘ ڈی جی ہیلتھ 

    پوٹھوہار ٹاؤن میں ڈینگی کی وباء پر قابوپانے کیلئے اقدامات شروع‘ ڈی جی ...

  

راولپنڈی(پ ر)پھوٹھا رٹاؤن میں ڈینگی وباء سے متاثرہ یونین کونسلوں میں جاری اینٹی دینگی مہم کی ازسر نو مائیکرو پلاننگ مکمل کرکے اس پرفوری عمل درآمد شروع کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ہارون ڈی جی ہیلتھ اور اس کی ٹیم نے پوٹھو ہار ٹاؤن میں جاری اینٹی ڈیگن مہم کی سرگرمیوں کی کا مکمل جائزہ لے کر متاثرہ یونین کونسلوں میں مہم از سر نو مائیکروپلاننگ مکمل کی جس میں لاروا کی تلاش، مچھر کی افزائش گاہوں کی کی صفائی، عوامی اور پرائیویٹ عمارتوں احاطوں اور تمام گھروں کی مکمل لاروا تلاشی کر کے کھڑے پانی، ٹوٹے پھوٹے جمع شدہ کباڑ، پانی کے ذخیروں، جانوروں کے برتنوں اور دیگر مخفی مقامات کی مکمل جانچ کی جائے گی۔ صبح اور شام کار کردگی کو جانچنے کے اجلاس منعقد کرنے کے علاوہ بھرپور عوامی آگہی کی مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ ڈاکٹر ہارون ڈی جی ہیلتھ نے بتایا کہ مقامی انتظامہ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔ عوام کی اس مہم میں شرکت سے بہت جلد وباء پر قابو پانا یقینی ہے۔ ڈی جی ہیلتھ نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اگر آپ کے علاقے میں ڈینگی کام مریض کنفرم ہوا ہو تو اس کی فوری اطلاع 0800-99-000پر دیں تاکہ سو فیصد کیس ریسپانس پر عمل درآمد کو بغیر دیر کئے مکمل کیا جا سکے اور علاقے کے دوسرے افراد ڈینگی سے محفوظ رہ سکیں۔ 

مزید :

کامرس -