ویووکی گیمرزکیلئے پی یو بی جی موبائل کلب اوپن فال سپلٹ ٹورنامنٹ

    ویووکی گیمرزکیلئے پی یو بی جی موبائل کلب اوپن فال سپلٹ ٹورنامنٹ

  

لاہور(پ ر)لیڈنگ گلوبل ٹیکنالوجی کمپنی Vivo  دسمبر میں ہونے والے PUBGموبائل کلب اوپن (PMCO) گلوبل فائنلز2019کے فال اسپلٹ کاآفیشیل ٹائٹل اسپانسر رہے گا اورگیمرزکے مقابلے کے جذبہ کو بڑھانے کیلئے اسمارٹ فونز  فراہم کرے گا۔Vivoصارفین کی بہترین خدمات کیلئے ای اسپورٹس کے رجحان میں پیش پیش ہے۔پب جی موبائل کے ساتھ پارٹنر شپ کے ذریعہ  صارفین کو ایک مزید دلچسپ گیم کا موقع فراہم کررہا ہے جس کے 200ملین سے زیادہ پسند کرنے والے ہیں۔پب جی موبائل کلب اوپن2019میں دنیا کے بہترین پیشہ ور اور نیم پیشہ ور کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ دسمبر میں ہونے والے اس مقابلے میں 1.3ملین یو ایس ڈالر سے سب سے بڑے حصے کے حصول کے لئے دنیا کے 10ریجنز کی ٹیمیں مقابلہ کررہی ہیں۔اس سے پہلے Vivo جولائی میں برلن، جرمنی میں ہونے والے اسپرنگس اسپلٹس کا بھی ٹائٹل اسپانسر تھا۔اس تین روزہ مقابلے میں چین کی ٹیم نے 180,000یو ایس ڈالر کا انعام جیتا۔

مزید :

کامرس -