جولائی کے دوران جرمنی کی  برآمدات میں اضافہ

  جولائی کے دوران جرمنی کی  برآمدات میں اضافہ

  

برلن(آن لائن) رواں سال جولائی کے دوران جرمنی کی برآمدات کے حجم میں اضافہ ہوا جو کہ مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی ٹھوس ابتداء  قرار دی جا رہی ہے۔جرمنی کے قومی محکمہ شماریات سے جاری رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران برآمدات میں اضافہ 0.7 فیصد رہا جبکہ درآمدات کے حجم میں 1.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ کے مطابق فاضل تجارتی حجم جولائی کے دوران20.2 بلین یورو (22.27بلین ڈالر) رہا جو کہ جون میں 18بلین یورو تھا۔

مزید :

کامرس -