ڈیسکون کااعتماد کے فروغ کیلئے سی ای او کمیو نیکیشن سیشنز کا انعقاد

    ڈیسکون کااعتماد کے فروغ کیلئے سی ای او کمیو نیکیشن سیشنز کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)ڈیسکون کی جانب سے کمپنی کے اہم شراکت داروں کو جمع کرکے سی ای او کمیو نیکیشن سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔یہ اجتماع اس بات کی دلیل تھا کہ ڈیسکون تمام درجہ کے افراد کے ساتھ بات چیت کے عمل پر بھرپور یقین رکھتا ہے۔ان سی ای او کمیو نیکیشن سیشنز کا انعقاد ڈیسکون کی تمام لوکیشنز پر کیا گیا جس میں لاہور،قطر،اومان،ابوظہبی اور ہمراحیا (Hamriyah) شامل تھے،یہ سی ای او کمیو نیکیشن سیشنز کمپنی کی مجموعی حکمت عملی کا ایک حصہ ہیں اور کھلی بات چیت اور اعتماد کے عمل کے فروغ میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔یہ سیشنز کمپنی کی اعلیٰ قیادت کو کمپنی کی سمت سے متعلق معلومات کے تبادلے اور ملازمین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دینے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ان سیشنز میں ہر ڈویژن کی کارکردگی کو ان کی متعلقہ ٹیموں کے ساتھ شیئر کیا گیا جس کا مقصد یہ تھا کہ انہیں اس بات پر اعتماد میں لیا جاسکے کہ وہ اپنے گزشتہ سال کے مقاصد کے مقابلے میں اس وقت کہاں کھڑے ہیں اور کمپنی کے آئندہ سال کے اہداف کو وہ کس طرح حاصل کرسکتے ہیں۔مزید بر آں،اس موقع پر کمپنی سی ای او نے ہر ملازم کی حوصلہ افزاء کی اور انہیں کمپنی کے وژن کے مطابق خود احتسابی اور سیلف گورننس کے سسٹم کو فروغ دینے پر زور دیا۔ڈیسکون انجینئرنگ کے سی ای او ندیم باجوہ کا اس موقع پر ایونٹ سے متعلق کہنا تھا کہ یہ کمیو نیکیشن سیشنز ہمارے لئے معلومات کے تبادلے کا ایک راستہ ہے اور کھلی بات چیت کے عزم کو اجاگر کرنے کیلئے ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے،اپنی معلومات کے آذادنہ تبادلے اور اپنے منصوبوں کی کھلی بات چیت کی ثقافت کی تخلیق کے ذریعے ہم ڈیسکون کمپنی کی ترقی اور بہتر مستقبل کے حصول کیلئے ملازمین کی شراکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔سی ای او کمیو نیکیشن سیشنز کے اختتام پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین میں لانگ سروس ایوارڈ بھی پیش کئے گئے۔ڈیسکون ایک کثیر الملکی کمپنی ہے جس کا صدر دفتر پاکستان میں واقع ہے۔
جہاں یہ انجینئرنگ،پاور و کیمیکلز کے شعبوں میں کاروبار کررہی ہے،ڈیسکون ملک میں سماجی خدمات کے مختلف شعبوں میں بھی انتہائی فعال کردار ادا کررہی ہے۔

مزید :

کامرس -