مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 70 ارب روپے کے فنڈز جاری

مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 70 ارب روپے کے فنڈز جاری

  

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک69 ارب 78کروڑ86 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں،حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کررکھے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے سکیورٹی میں اضافے کے لئے 26 ارب 78 کروڑ، ایرا کے لئے50 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 2 ارب 88 کروڑ50 لاکھ، اے جے کے بلاک کے لئے4 ارب86 کروڑ، این ایچ اے کے لئے18 ارب14 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئے 45کروڑ 27 لاکھ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 3 کروڑ 57 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژ جاری کر دئے ہیں۔

کے لئے2کروڑ 5 لاکھ، سپارکو کے لئے46 کروڑ66 لاکھ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے22کروڑ85 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئے27 کروڑ56 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے ایک ارب51کروڑ6 لاکھ، پلاننگ کمیشن کے لئے4کروڑ 57 لاکھ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 3 کروڑ 17 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئے6 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئے4 ارب27 کروڑ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کیلئے2 کروڑ28 لاکھ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئے2 ارب 23 کروڑ 78 لاکھ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے33کروڑ46 لاکھ،داخلہ ڈویژن کے لئے ایک ارب 44 کرور 72 لاکھ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے ایک کروڑ 17 لاکھ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے 14کروڑ41 لاکھ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئے14کروڑ23 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے ایک کروڑ35 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئے 4ارب 61 کروڑ20 لاکھ،ڈیفنس ڈویژن کے لئے ایک کروڑ 61 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئے2کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے 5کروڑ 27 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔

مزید :

کامرس -