پاکستان میں جنگلات کا رقبہ سمٹ کر صرف 2فیصد رہ گیا: ماہرین زراعت

  پاکستان میں جنگلات کا رقبہ سمٹ کر صرف 2فیصد رہ گیا: ماہرین زراعت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (بیورورپورت) ماہرین زراعت و جنگلات نے بتایا کہ پاکستان میں جنگلا ت کا رقبہ سمٹ کر صرف 2فیصد رہ گیا ہے جبکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق جنگلات کا رقبہ 25فیصد ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو جن وسائل سے مالا مال کیا ہے انہیں حقیقی معنوں میں بروئے کار لا کر زرعی ترقی اور غذائی استحکام کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے بڑھتے ہوئے دباؤ اور زراعت کیلئے سمٹتے ہوئے زمینی وسائل نے جس عدم توازن کو فروغ دیا ہے یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ ہر سیکنڈ کے بعد دنیا میں تین نئے بچے پیدا ہو رہے ہیں اور ہر ایک منٹ کے بعد ایک ہیکٹر قطعہ زرعی اراضی رقبے میں سے کم ہو کر شہری آباد ی کے علاوہ صنعتی مقاصد کی نذر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مورنگا کو 21ویں صدی کا معجزاتی پودا قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس پودے میں قدرت نے تما م قوتیں یکجا کر دی ہیں۔
 انہوں نے ابلاغیاتی مہارت سے عام کسان تک جدید ٹیکنالوجی منتقل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

مزید :

کامرس -