کنٹرولڈ فارم ہاؤسز کی تعداد 39ہزار سے تجاوز کر گئی

  کنٹرولڈ فارم ہاؤسز کی تعداد 39ہزار سے تجاوز کر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (بیورورپورٹ) چھوٹے و بڑے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور کوالٹی میں کمی کے باعث پنجاب بھر میں بالخصوص جبکہ دیگر صوبوں میں بالعموم پولٹری فارمنگ کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے جبکہ کنٹرولڈ فار م ہاؤسز کی تعداد 39ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے اور مرغی کے گوشت کی معتدل قیمت کے باعث عوا م میں مرغی کے گوشت کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث پولٹری شیڈز کی تعداد بتدریج بڑھتی جارہی ہے جس سے انڈوں کی پیداوار میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو رہاہے۔پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے بتایاکہ مستقبل میں پولٹری انڈسٹری میں مزید سرمایہ کاری کاامکان ہے اور ان کی کوشش ہے کہ خواتین کو زیادہ سے زیادہ مرغی کا گوشت استعمال کرنے کی ترغیب دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ مرغی کا گوشت انسانی جسم میں پروٹین کی مقدار کوتوازن فراہم کرنے کااہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 60 سے 70 فیصد افراد پروٹین کی کمی کاشکار ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ہر شخص کو 24گھنٹوں کے دوران کم از کم 27 گرام پروٹین کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ ہم روزانہ 15 گرام پروٹین فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پولٹری فارمرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک انٹر نیشنل ایکسپو کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے جس میں 175 سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی اور پولٹری فارمنگ کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -