چیتے کاامریکہ میں سیریز اے راؤنڈ میں 7.8 ملین ڈالر کا نمایاں اضافہ

  چیتے کاامریکہ میں سیریز اے راؤنڈ میں 7.8 ملین ڈالر کا نمایاں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)پاکستان کی تیز ترین بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی کی حامل لاجسٹکس کمپنی چیتے لاجسٹکس (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکہ میں مقیم سرمایہ کاروں کی سیریز اے کے مرحلہ میں 7.8 ملین ڈالر کا اضافہ کیا ہے جس کے باعث آغاز سے اب تک کمپنی کی فنڈنگ 11.5 ملین ڈالر سے زائد ہو گئی ہے۔ Cheetay کے بانی اور Daraz.pk کے سابق سی ای او احمد خان نے کہا کہ ابتدائی مرحلہ میں کسی مقامی پاکستانی اسٹارٹ اپ کی جانب سے یہ سب سے بڑا اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ میں یہ اضافہ ٹیکنالوجی کے معیار کا عین ثبوت ہے جو ہم نے پاکستان میں مقامی طور پر تیار کی ہے اور چیتے کی بین الاقوامی سرمایہ کار برادری کی جانب سے اسے تسلیم کیا جانا اب تک کی بڑی کامیابی ہے جبکہ ہمارے سامنے بہت سے مواقع موجود ہیں۔ فنڈز میں اضافہ کے باعث ہم باصلاحیت اور تخلیقی لیڈرز کی تلاش کر رہے ہیں جو ہمیں اگلے درجے تک لے جانے میں مدد فراہم کر سکیں۔ اس وقت Cheetay کی خدمات پاکستان کے چار شہروں میں موجود ہیں لیکن سی ای او ماجد خان کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کمپنی کے آپریشنز کو ملک کے ہر بڑے شہر تک لے جائیں، انہیں اس سال تیز ترین جغرافیائی توسیع کی امید ہے۔ کمپنی کا ارادہ ہے کہ فنڈز میں ہونے والے اس اضافے کو اس کی جغرافیائی ترقی اور ٹیم کی جارحانہ توسیع میں استعمال کرے، اپنی صنعت کی معروف لاجسٹکس ٹیکنالوجی کی ترقی اور الگوتھم میں سرمایہ کاری کو جاری رکھے اور Now-Commerce کیٹیگریز کو ٹارگٹ کرنے والے نئے کاروبار شروع کرے۔ 

مزید :

کامرس -