شکایات کے حل کیلئے ریجنل ہیڈ کواٹر کراچی ریجن میں کھلی کچہری کا انعقاد

شکایات کے حل کیلئے ریجنل ہیڈ کواٹر کراچی ریجن میں کھلی کچہری کا انعقاد

  

کراچی)پ ر(ریجنل ہیڈ کواٹر کراچی ریجن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاجسکا باقاعدہ آغاز تلاوت کے قرآن پاک سے ہوا‘ اجلاس میں میں ڈایکٹر ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنس کراچی ریجن عادل رفیع صدیقی نے عام عوام سے ان کے مسائل سنے انہوں نے کینٹ رہائشی کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا انہو ں عوامی شکایات کے حل اور ممکنہ ریلف کی فراہمی اور عوامی مسائل کو موثر انداز میں سننے اور تجاویز لینے کیلئے ڈایکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمٹس راولپنڈی کی ہدایات پر منعقدہ اوپن ہاؤس اجلاس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مزید برآں انہوں نے وزیر اعظم کی پرفارمنس اینڈ ڈیلوری یونٹ (PMDUکے بارے میں آگاہ کیا جس پر پاکستان سٹزن کا ویب پورٹل موجود ہے جس کے ذریعے سے لوگوں کے مسائل سے آگاہی اور ان کے سد باب کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں‘ اجلاس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیاجن کے حل کیلئے ڈیکٹر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹنس نے متعلقہ کینٹ /ڈیپارٹمنٹ کو فوری ضروری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔عادل رفیع صدیقی نے مختلف وارڈوں سے منتخب عوامی نمائیدوں اور قابل ذکر شہریوں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایات جاری کیں تاکہ ان علاقہ مکینوں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا جا سکے اور ان کمیٹیوں کی مدد سے اور ریجنل ہیڈ کواٹرز کے توسط سے ان مسائل اور مشکلات کا حل ڈھوا جا سکے۔عوامی بیٹھک میں ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمٹس کے افسران‘ فرحت علی شاہ ایڈیشنل ڈایکٹر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمٹس‘ عارفین زبیر چوہدری ایگزیکٹو آفیسر کراچی کینٹ‘ سید ذکی حیدر رضوی ایگزیکٹو آفیسر حیدر آباد کینٹ بھی موجود تھیڈایکٹر ملٹری لینڈز ایند کنٹونمنٹس کراچی ریجن نے تمام شکایت دہندگان سے مزید کہا کہ اگر ان کے مسائل کے حل میں کوئی روکاٹ یا دیر ہو رہی ہے تو وہ تحریری طور پر ریجنل ہیڈ کواٹر کو آگاہ کریں تاکہ ان کے مسائل کو ترجیہی بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔آخر میں انہوں نے تمام شرکاء کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم کینٹ کے رہائشیوں کی بہتر خدمت کرنے کیلئے ہمیشہ پر عزم اور فعال رہیں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -