بلاول کی ملک اسد کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

  بلاول کی ملک اسد کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد سکندر کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ملک اسد سکندر سے ملاقات کی اور ان سے والدہ کے انتقال پر ا ظہار تعزیت کیا۔ترجمان وزیر اعلی سندھ کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے پہنچنے پر صوبائی وزرا، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے راکین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک اسد سکندر کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...