ایف بی آر ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کیساتھ تنازع ختم کرائے، سندھ

ایف بی آر ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کیساتھ تنازع ختم کرائے، سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے درمیان سندھ پولیس کواسلحہ و دیگر دفاعی سامان کی فراہمی پراسٹامپ ڈیوٹی و سیلز ٹیکس وصولی سے چھوٹ کا تنازع شدت اختیار کرگیا، صوبائی حکومت نے قانونی رائے کیلیے وفاق سے رجوع کرلیا۔صوبائی سیکریٹری عبدالکبیر قاضی کی طرف سے خط میں بتایاگیا ہے کہ یہ تنازع 2009-10 سے حل نہیں ہوپارہا،ڈائریکٹر جنرل آڈٹ سندھ کاکہناہے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی پولیس کوفراہمی پر شٹامپ ڈیوٹی اور تین فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ حاصل نہیں.ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کا موقف ہے کہ وزارت قانون کی جانب سے 18 اپریل 2010 کو جاری خط کے تحت اسے سیلز ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ اس حوالے سے وضاحتی خط جارے کرے۔سندھ حکومت کے مطابق ایف بی آر کی رائے کے تناظر میں یہ معاملہ پی اے سی کوپھر بھجوایا جائیگا۔