ڈپٹی کمشنر شرقی و دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

ڈپٹی کمشنر شرقی و دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کے احکامات کا مبنیہ غلط استعمال سے متعلق سردار ناگوری کی جانب سے ایک بار پھر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر شرقی و دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیے۔جسٹس سید اظہر حسن رضوی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سپریم کورٹ کے احکامات کا مبنیہ غلط استعمال کرتے ہوئے سردار ناگوری سمیت 5 رہائشیوں کی املاک گرانے سے متعلق ایک مرتبہ پھر دائر کردہ توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر شرقی و دیگر کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دیئے۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سولجر بازار مہتاب کالونی میں لیز ابادی کو مسمار کرنے کا نوٹس جاری ہوا تھا۔ نوٹس ڈی سی کی جانب سے جاری کیا گیا۔ 7 دن میں گھر وں کو خالی کرنے کے احکامات دیے گئے۔ ایڈوکیٹ عثمان فاروق کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کی غلط تشریح کی جارہی ہے۔ اس طرح نہ جانے کتنی قانونی عمارتیں مسمار کی جا چکی ہیں۔ عدالتی احکامات کا خیال نہیں کیا جا رہا۔ پہلی بار جب توہین عدالت دائر کی گئی اس کے فوری بعد 5 گھر گرا دیے گئے۔