پاکستان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے سندھ بھر میں فرسٹ ایڈ کیمپس کا قیام

پاکستان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے سندھ بھر میں فرسٹ ایڈ کیمپس کا قیام

  

کراچی (پ ر) محرم الحرام کے جلیل القدر مہینے بالخصوص نویں اور دسویں محرم کو برآمد ہونے والے جلوسوں کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے پاکستان ریڈ کریسنٹ سندھ(پی،آر،سی،ایس) کی جانب سے سندھ کے متعدد اضلاع میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے فرسٹ ایڈ کیمپس کاانعقاد عمل میں لایا گیا۔پیرا میڈیکس اور رضاکاروں کیجواں عزم، حوصلہ مند ا ور تربیت یافتہ ٹیموں نے سندھ بھر میں مختلف مقامات پرمجموعی طور پر 1300 سے زائد عزاداران کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا۔ ضلع سکھر میں واقع علاقوں جن میں قر یشی گوٹھ، رائل روڈ، کلاک ٹاور، باب کربلا روہڑی اورحیدری مسجد اولڈ سکھر شامل ہیں 750 شرکاء جلوس نے طبی امداد حاصل کی۔ اسی طرح سے ڈسٹرکٹ سانگھڑ اور میر پور خاص میں بھی مختلف مقامات پر قائم کیمپس سے عزادارانِ جلوس کی بڑی تعداد نے استفادہ حاصل کیا۔ شہر قائد میں مختلف مقامات پر لگائے جانے والے کیمپس میں مجموعی طور پر 40 افراد پر مبنی پیرا میڈکس اور رضاکاران کی مستعد ٹیموں نے جلوسوں میں موجود 400 سے زائد سوگواران کو فرسٹ ایڈ سہولیات فراہم کیں۔ ٹیم کے پاس بہترین طبی آلات اور سازوسامان کی موجودگی نے ابتدائی طبی امداد کی فوری اور موثر فراہمی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ مزید بر آں طبی کیمپس پر ہلالِ احمر کی ایمبولینسزکسی بھی پیچیدہ صورتحال کے پیش نظر عزاداران کی بر وقت اسپتال منتقلی کے لیے موجود تھیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -