پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا کریک ڈاؤن، مہنگی چینی فروخت کرنے والے بڑے سٹوروں کو جرمانے

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا کریک ڈاؤن، مہنگی چینی فروخت کرنے والے بڑے سٹوروں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقوں میں وزٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں،سبزیوں کے معیار کے ساتھ نرخناموں کو بھی چیک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مجسٹریٹس کی کارگردکی کا شام کو جائزہ لیا جائے گا۔ڈی سی صالحہ سعید نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لئے افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ تحصیل سٹی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ہیڈ کوارٹر عامر شفیق تحصیل کینٹ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک تحصیل شالیمار ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ انور بریار تحصیل ماڈل ٹاؤن اور تحصیل رائیونڈ میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور اے سی کینٹ عفت خان نے ڈی ایچ اے میں بڑے سٹوروں پر چھاپے مارے۔چینی زائد قیمت پر فروخت کرنے پر پورٹ پوری اور یورو سٹور کو 01 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔