پرسکون کی جانب سے دو روزہ فیسٹول ”شہرفن“ کا انعقاد

پرسکون کی جانب سے دو روزہ فیسٹول ”شہرفن“ کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر) پرسکون کراچی نے بچوں کے دو روزہ فیسٹول ”شہرفن“ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق یہ فیسٹول 28اور 29ستمبر کو ہوگا جس میں پانچ سے پندرہ سال تک کے بچے شرکت کرسکتے ہیں۔اس فیسٹول کے انعقاد کا بنیادی مقصد بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانا،ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں شعور و آگاہی کی جانب راغب کرنا ہے۔پرسکون کراچی کی جانب سے ماضی میں بھی کئی اہم اور کامیاب تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا ہے جس میں سہہ روزہ پرسکون فیسٹول بھی شامل ہے۔اس فیسٹول کے ذریعے کراچی کی عوام کو ثقافتی سرگرمیوں کی جانب راغب کیا گیا۔