گرینوویشن شیل گلوبل انوویشن پرائز کی شارٹ لسٹ میں شامل

  گرینوویشن شیل گلوبل انوویشن پرائز کی شارٹ لسٹ میں شامل

  

کراچی(پ ر) پاکستان سے تعلق رکھنے والے شیل تعمیر ایلومنس،گرینوویشن(Greenovation) کوشیل لائیو وائر ٹاپ ٹین انوویشن ایوارڈز کے 21 حتمی امیدواروں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ گرینوویشن ری سائیکلنگ کے ذریعے ناکارہ پلاسٹک سے کلین انرجی پیدا کرتا ہے جبکہ لائیووائر ایک عالمی مقابلہ ہے جس میں جد ت کے حوالے سے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کاروباری اداروں کو سامنے لایا جاتا ہے،انھیں اعزازات سے نوازا جاتا ہے اور عالمی پلیٹ فارم پر اپنی کارکردگی پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈز کے لیے 19 ممالک سے کل 98 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ اس سال، شیل لائیو وائر نے گلوبل کمرشل ( Global Commercial) کے ساتھ شراکت دار ی کی ہے جو150مارکیٹوں میں ایک ملین سے زیادہ کاروباری اداوروں کو خدمات فراہم کررہا ہے تاکہ گردشی معیشت پر مسابقتی توجہ دی جا سکے۔شیل ایسے انٹرپرینیورز کو اعزازات سے نوازناچاہتا ہے جو دنیا کو معیشت کے لائنیر ماڈل (linear model )سے – جس میں مصنوعات کو حاصل کرنے اور استعمال کرنے کے بعدضائع کر دیا جاتا ہے – ایک ایسی معیشت کی جانب لے جا سکیں جہاں، سسٹم میں، موجود ناکارہ اشیاء کو کارآمد اشیاء میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ونرز اور دو رنرز اپ کا انتخاب فوڈ اینڈ ایگریکلچر، انرجی اور موبلٹی (Food & Agriculture, Energy and Mobility ) اورسسٹین ایبل فیوچر (Sustainable Future ) کی کیٹگریز میں کیا جا ئے گا۔ ونرز کو 20,000 امریکی ڈالرز دئیے جائیں گے جبکہ رنرز اپ کو 10,000 امریکی ڈالرز دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، آؤٹ اسٹینڈ نگ اچیومنٹ ایوارڈ (Outstanding Achievement Award ) جیتنے والے کو شیل لائیو وائر کی جانب سے بھی 10,000امریکی ڈالرز بھی دئیے جائیں گے۔ٹاپ ٹین انوویٹرز کی شیل کے عملے کی جانب سے براہ راست مینٹورنگ کی جائے گی اور انھیں موقع فراہم کیا جائے گا کہ وہ شیل کے عالمی نیٹ ورک میں شمولیت کے ذریعے اس میں موجود وسیع رابطوں سے فائدہ اٹھائیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -