71 ویں برسی کے موقع پر آئی جی سندھ کی مزار قائد پر حاضری

71 ویں برسی کے موقع پر آئی جی سندھ کی مزار قائد پر حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی71 ویں برسی کے موقع پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے مزار قائد پر حاضری دی اور اس ملک کے خداداد کو ایک آزاد حیثیت دلانے اوردنیا کے نقشے پراسلام کے نام پر پہلی آزاد اورخودمختار ریاست کے قیام کے ضمن میں کی جانیوالی انکی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے قائداعظم کے مقبرے پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے قیام پاکستان کی خاطر روز وشب ایک کرلیئے تھے۔ انہوں نے یہ ٹھان لیا تھا کہ برصغیر کے مسلمانوں کی منزل صرف اورصرف ایک علیحدہ،آزاداور خودمختار ریاست اور اسکا قیام ہے۔