اسلام کی تاریخ شہادتوں سے عبارت ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی

اسلام کی تاریخ شہادتوں سے عبارت ہے،مولانا عبدالرحمن سلفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی ( اسٹاف رپورٹر )امیرجماعت غربااہلحدیث پاکستان مولانا عبدالرحمن سلفی نے کہا ہے کہ اسلام کی تاریخ شہادتوں سے عبارت ہے۔ محرم الحرام کا مہینہ ہمیں اسلام کی راہ میں دوعظیم شہادتوں کی یاد دلاتاہے۔ خلیفہ دوم امیرالمومینین سیدنا عمر فاروق ؓ اور نواسہ رسول ﷺ سیدنا حسینؓ کی شہادت سے اسلام کو جلاملی۔ اسلام کے لیے قربانیاں دینے والے صحابہؓ کی بدولت آج اسلام ایک محفوظ دین ہے۔وہ مرکز اہلحدیث برنس روڈ پر”اسلام اور شہادت“ کے موضوع پر خصوصی خطاب کررہے تھے۔ مولانا عبدالرحمن سلفی نے مزید کہا کہ سیدنا حسین ؓ نے ہرلمحہ زندگی اسلام کے اصول وحریت پسندی و حق گوئی میں گزارا اوراسلام کے تحفظ کے لئے اپنی جان قربان کردی انکی اور اہل بیت کی شہادتوں سے اسلام میں فلسفہ قربانی وشہادت کو ایک نئی شان ملی۔ انہوں نے کہا ہمیں سیدنا حسین ؓ صحابہ کرامؓ اور اہل بیتؓ کی سیرت کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنا چاہیے اور آزمایئش کے ہر موقعہ پر اسلام کی سربلندی کے لئے کلمہ حق کہنے کی جراُت پیدا کرنی چاہیے آج عالم اسلام کو سیرت فاروقؓ وحسینؓ کی ضرورت ہے۔ کفار کی سازشوں سے محفوظ رہنے کے لیے اسلام کے اصولوں کو اپنی زندگیوں میں مدّنظر رکھنا چاہیے انہوں نے کہا ماہ محر الحرام حرمت والا مہینہ ہے ہمیں اس ماہ مبارک میں باہمی رواداری ومذہبی یگانگت کے جذبہ کیساتھ اس ماہ کی حرمت برقرار رکھنی چاہیے اور تفرقہ بازی وفرقہ واریت پھیلانے والوں کی سازش کو اپنی باہمی اتحاد سے ناکام بنانا چاہیے کیونکہ ملک کو موجودہ حالات میں وحدت اور یکجہتی کی ضرورت ہے ۔