جماعت اسلامی حلقہ خواتین ناظمات نے حلف اٹھالیا

جماعت اسلامی حلقہ خواتین ناظمات نے حلف اٹھالیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی ناظمہ اسماء سفیر نے کہا ہے کہ دعوت دین کا کام تنطیمی علاقوں میں تقسیم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ افراد تک مؤثر انداز میں دین کی دعوت پہنچا نا آسان ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع جنوبی کی نو منتخب علاقہ ناطمات کی حلف برداری کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا کہ اپنے افراد سے ان کی بہترین صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے کام لیں،خصوصاً نو جوان خواتین تک دین کی دعوت پہنچا نے کے لیے نئے طر یقے اور جدید ذرائع استعمال کیے جائیں۔قبل ازیں سیشن 2020اور2019 کے لیے علاقہ ایڈمن کے لیے شر مین فہیم ڈیفینس ویو منظور کالونی کے لیےء روبینہ خالد،علاقہ لیاری کے لیے عشرت،علاقہ برنس روڈ کیماڑی کے لیے،شاد بی بی، علا قہ اولڈ سٹی سے شہر بانو، علاقہ آگرہ تاج کالونی سے سعیدہ طاہر،علا قہ کینٹ سے شگفتہ زکی، U/C 4سے حمیرا عبدالحمید،علاقہ اختر کا لونی سے جویریہ طاہر،علاقہ ڈیفینس سے فر ح عزیز، علاقہ کلفٹن سے بشریٰ حسن اور علا قہ گارڈن سے طاہرہ قاسم نے ناظمات علاقہ کاحلف اٹھا یا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...